تازہ تر ین

کینیڈا؛ بینک ڈکیتی کے دوران 2 ملزمان ہلاک اور6 پولیس اہلکار زخمی

برٹش کولمبیا: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے ایک بینک میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور اس دوران دونوں ملزمان مارے گئے جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا میں ایک بینک میں ڈکیٹی کی نیت سے دو مسلح ملزمان داخل ہوئے اور بینک میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا۔
پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزمان کا مقابلہ کیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران دونوں ملزمان مارے گئے جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
بینک سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا جس پر بینک کے اردگرد گھروں کو بھی خالی کرالیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv