تازہ تر ین

جی-7 ممالک دنیا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے جی سیون ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے اقدامات کے ذریعے دنیا میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جی سیون ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں چین پر عالمی منڈیوں میں قابض ہونے کے لیے مختلف حربے اپنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
جس پر چین نے جی سیون ممالک پر غیر ذمہ دارانہ طور پر دنیا کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے گروپ نے غیر ذمہ دارانہ اور اخلاقیات کے احساس سے عاری تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
چین نے متنبہ کیا ہے کہ جی سیون ممالک غاصبانہ رویہ ترک کرے اور چھوٹے ممالک کو بھی عالمی منڈی میں پھلنے پھولنے کا موقع دے جس کے لیے چین بیلٹ اینڈ روڈ جیسے منصوبے بنا رہا ہے۔
قبل ازیں جی ممالک کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر جاری کیے گئے اعلامیے میں چین کے تجارتی طریقوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین غیر شفاف اور مارکیٹ کو مسخ کرنے والے حربے اپنائے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ جی سیون گروپ ترقی یافتہ ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا پر مشتمل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv