تازہ تر ین

حمزہ شہباز نے حکومتی اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج بلا لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حکومتی اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج بلا لیا۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں حکومتی پارٹی، پیپلزپارٹی اور آزاد ارکان شرکت کریں گے، اہم بیٹھک میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نمبر گیم پر مشاورت ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جاری حمزہ شہباز کو وزارت اعلی سے ہٹانے کے معاملے پر بھی غوروحوض کیا جائے گا۔
اس سےقبل حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی ماہرین سے مشاورت کی گئی، ایوان میں تازہ نمبر گیم کا بھی جائزہ لیا گیا، حکومتی اتحاد کے تمام ارکان کو لاہور طلب کر لیا گیا اور تا حکم ثانی شہر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حمزہ شہباز کا آج میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تین ماہ کے دوران پنجاب میں آئین کی پامالی کا ورلڈ ریکارڈ بنا، سابق حکومت نے اداروں کو مذاق بنا کررکھ دیا ہے۔ نیا پاکستان بنانے والوں نےپرانا پاکستان بھی برباد کردیا، پولیس افسران کی تعیناتی میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی،عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv