تازہ تر ین

شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

دتہ خیل: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک واقعہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈانڈ گاؤں میں پیش آیا، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پیپلز ڈاکٹرز فورم نے شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر پیپلز ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر خیام حفیظ نے کہا کہ دتہ خیل میں پولیو ٹیم کے 2 ارکان کی شہادت موذی مرض کیخلاف سازش ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ حکومت فوری طور پر ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv