تازہ تر ین

وزیر اعظم کی یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر شیڈ اور واٹرکولر لگانے کی ہدایت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر فوری طور پر شیڈ اور واٹر کولر لگانے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کےمطابق یہ قدم یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر لائنوں میں کھڑے لوگوں کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹورز کے باہر شیڈ اور واٹر کولرلگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ خاص طور پر شدید گرمی میں شیڈ اور پانی کی دستیابی سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv