تازہ تر ین

ضمنی الیکشن کی مہم، عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مہم چلانے کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 ممبران کو نا اہل کروا دیا گیا، پانچ خصوصی نشستوں کے علاوہ 20 نشستوں پر صوبے بھر میں الیکشن ہوں گے، چار سیٹوں پر لاہور میں الیکشن ہونگے۔
ان چار سیٹوں پر الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے، وہ چار حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔
سابق وزیراعظم لاہور میں کے حلقہ پی پی 168, 167, 170 اور 158 میں انتخابی مہم چلائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv