تازہ تر ین

افغانستان میں زلزلہ، طالبان حکومت کی عالمی برادری سے امداد کی اپیل

کابل: (ویب ڈیسک) دو روز قبل افغانستان میں آںے والے ہولناک زلزلے کے باعث 1 ہزار سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد افغان طالبان کی حکومت نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کردی ہے۔
خیال رہے کہ افغان حکام نے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکومت نے زلزلے کے بعد ہنگامی اجلاس میں امدادی کاموں کے لیے 100 ملین افغانی 11 لاکھ ڈالر کی منظوری دی لیکن افغانستان کی موجودہ معاشی صورتحال کے باعث زلزلہ متاثرین کے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق افغانستان میں اس زلزلے کو 1998 کے 6.5 شدت کے زلزلے کے بعد بدترین زلزلہ قرار دیا جارہا ہے جس میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا کہ ہم عالمی برادری، تنظیموں اور بحرانی کیفیت میں کام کرنے والی ایجنسیوں سے اس تباہ کن صورتحال میں افغان عوام کی مددکی اپیل کرتے ہیں لہٰذا اس صورتحال میں جتنا ممکن ہوسکے افغان عوام کی مدد کی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv