تازہ تر ین

جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں: عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ملک میں فوری طور پر شفاف انتخابات ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان سے ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقا تکے دوران اداروں میں حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،ملک میں جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ حکومتی اتحاد قانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے، آئینی اور قانونی سطح پر جمہوری اقدار کا بھرپور دفاع کریں گے، آئینی معاملات پر جلد عدلیہ سے رجوع کیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv