تازہ تر ین

حکومت پاکستان کا افغان زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے زلزلے سے بری طرح متاثر ہونے والے پڑوسی ملک افغانستان میں فوری امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے، ہنگامی امدادی سامان میں خوراک،خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ‘این ڈی ایم اے’ نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امدادی سامان کا انتظام کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے بدھ کو افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر امداد بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv