تازہ تر ین

آخری چند ہفتے ہیں پھر فیصلہ عوام ہی کرے گی، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ عوام سے نہیں آئے اور ان کے پاس آخری چند ہفتے ہیں پھر فیصلہ عوام ہی کرے گی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا بھارت کے ساتھ اکنامک تعلقات بنانے چاہئیں اور وفاقی وزیر خرم دستگیر اپنی کانفرنس میں سب مان چکے ہیں۔ سیاسی جماعتیں ہمارے خلاف ہوگئیں اور پھر 22 اہم اراکین اسمبلی بھی خلاف ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے بعد عدم اعتماد تحریک آئی اور اسپیکر نے رولنگ دے دی۔ الیکشن کی بات ہوئی، ہم خوش ہوئے اور عمران خان کو مبارک دی لیکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم انتخابات کے لیے تیار نہیں اور اس دوران بہت کچھ ہوا۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے دروازے کا لاک کھولا تو پتہ چلا چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری بیٹھے تھے۔ پاکستان میں پہلے سیاسی اور پھر معاشی بحران پیدا کیا گیا، جو سری لنکا کے برعکس تھا۔
انہوں نے کہا کہ عملی طور پر ان کی رجیم چینج خواہش پوری نہیں ہوئی اور پاکستان میں اس وقت حل صرف عوام کی طرف جانا ہے۔ یہ ڈرتے ہیں کیونکہ یہ عوام سے آئے نہیں اور آخری چند ہفتے ہیں پھر فیصلہ عوام ہی کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv