تازہ تر ین

آرمی چیف کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سروسز چیفس نے بھی افغانستان میں نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا، پاک فوج افغان عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان زمانہ جنگ سمیت ہر صورتحال میں افغانساکن کے عوام کےشانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے زلزلےسے متاثرہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں میڈیکل ٹیمیں اور متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت افغان بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی اوراس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv