تازہ تر ین

عامر لیاقت کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلیے کاغذات نامزدگی جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) عامر لیاقت کے انتقال کے بعد قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخابات کے شیڈول پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 245 پرضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جاری کردیے گئے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے 24 جون تک جاری رہے گی۔
26اور 27جون کو امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی،نظر ثانی شدہ لسٹ 5 جولائی کو شائع کی جائے گی۔
امیدواروں کو 7 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،الیکشن 27 جولائی 2022 کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ ممبر قومی اسمبلی کے عامر لیاقت9 جون کو اچانک اپنے گھر میں مردہ پائے جانے والے عامر لیاقت کو کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv