تازہ تر ین

لندن میں ایشین بریڈ مین ظہیر عباس آئی سی یو میں داخل

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لیجنڈری بیٹسمین اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس آئی سی یو میں داخل ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے ظہیر عباس کو تین دن پہلے ہسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ آکسیجن پر ہیں، ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔
ظہیر عباس کی فیملی کی جانب سے مداحوں سے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے، وہ ڈائیلیسز پر ہیں اورکمزوری محسوس کررہے ہیں جبکہ ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔
خاندانی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ظہیر عباس کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیہ اور گردوں کی تکلیف ہوئی۔
یا د رہے کہ ظہیر عباس کو ایشین بریڈ مین کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv