تازہ تر ین

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست منظور، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

کراچی: (ویب ڈیسک) عدالت نے معروف ٹی وی اینکر و سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست منظور کر لی۔
کراچی کی مقامی عدالت میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں عامر لیاقت کے ورثا اور سرکاری وکیل پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عامر لیاقت کے ورثا کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرانے سے ان کے والد کی روح کو تکلیف ہو گی اس لیے وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے اور انہیں کسی پر شک بھی نہیں ہے۔
عدالت میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیا جائے گا موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں گی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
کراچی کی مقامی عدالت میں شہری عبدالاحد نے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست دی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv