تازہ تر ین

فیٹف وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،وزیر اعظم

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور قوم کو مبارکبادی ہے وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ، ‘وائٹ لسٹ’ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک دیتا ہوں۔ آپ سب کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں۔
وزیراعظم نے وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ ‘بنیادی سیل’ اس میں شامل فوجی اور سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے جو مسلسل اس قومی کاوش کے لئے کام کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے۔ ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سے معاشی و اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اسی جذبے سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv