تازہ تر ین

شاہ رخ خان نے میگا ٹورنامنٹ کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم بنا لی

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف اداکار شاہ رخ خان نے ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ(ڈبلیو سی پی ایل) کے لیے ٹرنبگو نائٹ رائیڈرز ویمن ٹیم بنا لی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز مین ٹیم کے بعد اب ٹرنبگو نائٹ رائیڈرز ویمن ٹیم کے بھی مالک بن گئے ہیں، ویمن ٹیم ڈبلیو سی پی ایل میں اپنا افتتاحی میچ کھیلے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ رواں سال اگست سے ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جہاں ٹرنبگو نائٹ رائیڈرز ویمن ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔
شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ویمن ٹیم تیار کرنے پر فرنچائز کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ اداکار کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے علاوہ لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز ٹیم کے بھی شریک مالک ہیں۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے بادشاہ اپنی نئی فلم پٹھان میں جلوہ گر ہوں گے جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv