تازہ تر ین

پنجاب ، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا، پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے شدید جھٹکے شانگلہ، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، خیبر، مردان، دیربالا، لوئردیر، مالاکنڈ، فیصل آباد، چکوال سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 218 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv