تازہ تر ین

شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف اور قاتلوں کو سزا نہ ملنا بہت بڑا المیہ ہے: پرویز الہی

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ آج کا دن 17جون افسوس کی وجہ سے جانا جاتا ہے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے وارثوں کو انصاف اور قاتلوں کو سزا نہ ملنا بہت بڑا المیہ ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاون کے آٹھ سال ہونے پر اپنے پیغام میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ شہید ہونے والوں کے ورثاء 8 سال گزر جانے کے باوجود دربدر ہیں۔ انصاف نہ ملنے کی دہائی دیتے ہیں، ہماری عدالتوں کے سامنے سے جب گزرتے ہیں تو ہاتھ اوپر کر کے گڑگڑا کے اللہ سے دعا کرتے ہیں۔ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، دیر صرف زمینی انصاف دینے والے اداروں میں ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 17جون 2014 کے دن قانون انصاف، انسانی حقوق کا گلا گھو ٹنا گیا۔ شریفوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا۔ پولیس اور افسران کے ذریعے ماورائے عدالت قتل اور انسانیت سوز کام کروانا شریفوں کا طرہ امتیاز ہے، شریفوں نے اقتدار ملنے کے بعد وہی سے کام شروع کیا ہے۔ شریفوں کے ہاتھ 14 بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ شریفوں کو دوبارہ اقتدار مل جانا ساری قوم اور اداروں پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv