تازہ تر ین

خواجہ آصف نے عوام سے کفایت شعاری کی اپیل کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے عوام سے کفایت شعاری کی اپیل کردی اور کہا کہ کاروبار جلد بند کرنے سے ملک میں 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل رات تیسری دفعہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، معیشت ہمیں کھنڈرات کی حالت میں ملی، پی ٹی آئی کی حکومت نے ایسی مشکلات پیدا کردیں۔
خیال رہے کہ بجلی کی بچت کے لیے وزارت پاور ڈویژن نے بڑے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کرلی ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، سمری کے مطابق ملک بھر کےکمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل فیڈرز پر دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل کے فیڈرز کی بجلی بھی بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیوب ویل والے فیڈرز بند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیراعظم اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv