تازہ تر ین

آسٹریلیا کا کامیاب ٹور میں بہترین مہمان نوازی پرپاکستان کا شکریہ

کراچی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کامیاب دورہ پاکستان میں شاندار انتظامات اور بہترین مہمان نوازی پر پی سی بی کاشکریہ ادا کیا ہے۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران بھرپور سہولیات فراہم کرنے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی سے تحریری طور پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مستقبل کے لیے بھی نیک خواہشات کی امید ظاہر کردی۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے برملا اس امر کا بھی اظہار کیا کہ دورہ پاکستان میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں قیام پذیر مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلزکوچوہوں کا سامنا کرنا پڑا،سراسمیگی پھیلنے پر پی سی بی سے رجوع کیا گیا۔
بورڈ نے ہوٹل انتظامیہ کی مدد سے آسٹریلوی کرکٹرزاور آفیشلز کو چوہوں سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے اور ان کو مار بھگایا، اس عمل میں 48 گھنٹے لگے، جس کے بعد مہمان کرکٹرز اور آفیشلز میں پایا جانے والا خوف ختم ہوگیا اور انھوں نے سکون کا سانس لیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کی اس کاوش کو سراہنے کے ساتھ دورئہ پاکستان میں لذت طعام کا اہتمام کرنے اور مقابلوں میں تماشائیوں کے بہترین رویے کو قابل تعریف قرار دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv