تازہ تر ین

کامیڈی ہارر فلم ’پیچھے تو دیکھو‘ رواں ہفتے ریلیز کی جائے گی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین کی فلم پیچھے تو دیکھو رواں ہفتے ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
رائٹر اور ڈائریکٹر سید عاطف علی کی نئی ہارر کامیڈی فلم ”پیچھے تو دیکھو“ریلیز کے لئے تیار ہے اور اس فلم کے ٹیزر کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ اس فلم میں اداکار یاسر حسین مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ فلم 17 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
’’پیچھے تو دیکھو“ کے ٹریلر نے عوام کی خوب توجہ سمیٹی اور فلم بینوں نے اسے ایک مختلف اور دلچسپ فلم قرار دیا ہے جبکہ یوٹیوب پربھی فلم کے ٹریلر کو کافی دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے۔
فلم ”پیچھے تو دیکھو“ سید عاطف علی ، محمد یاسراور منعم مجید نے لکھی ہے اور اس کےڈ ائریکٹر سید عاطف علی ہیں،جو اس سے قبل ہارر فلم ”پری“ بھی بناچکے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں یاسر حسین، آدی عدیل امجد، نوال سعید، سارہ علی خان، جنید اختر، وقار حسین، عامر قریشی، شارق محمود، ملک رضا، یاسر تاج اور اصغر کھوسو شامل ہیں جوکہ بہترین اداکارہ کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv