تازہ تر ین

مرغی 6 گھنٹے میں 24 انڈے دے کر اسٹار بن گئی، ماہرین حیران

کیرالہ: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک مرغی 6 گھنٹوں کے دوران 24 انڈے دے کر پولٹری ماہرین سمیت خبر پھیلنے پر مقامی حلقوں کی توجہ کی مرکز بن گئی۔
ریاست کیرالہ کے ایک گاؤں میں پولٹری ماہرین اس وقت حیران رہ گئے، جب انہیں پتا چلا کہ ایک مرغی نے 6 گھنٹے کے دوران 24 انڈے دیے ہیں۔ جانور پالنے والوں خصوصا پولٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی بات ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مرغی نے جب انڈے دینا شروع کیے تو یہ سلسلہ جاری ہی رہا اور وہ انڈے دینے کی رفتار دیکھ کر حیران رہ گئے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے میں 24 انڈے دینے والی مرغی اب ایک مشہور اسٹار بن چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ متعلقہ حلقوں کے علاوہ دنیا بھر میں اس کے چرچے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرغی کے مالک نے صبح کے وقت اسے لنگڑاتا دیکھ کر اس کی ٹانگوں پر تیل لگایا تھا، جس کے بعد وہ حیرت انگیز طور پر مسلسل انڈے دینے لگی۔ یہ خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک سے بھی ایک دلچسپ خبر سامنے آئی تھی، جس کے مطابق مرغی نے کاجو کی شکل کے انڈے دیے تھے، جس کے بعد وہ مقامی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv