تازہ تر ین

وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے سینکڑوں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، بلین ٹری سونامی کے دعوں میں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی کیسے ہوئی، حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی ریڈیو پاکستان کے درخت کھا گئی، بلین ٹری کرپشن سونامی سے ریڈیو پاکستان کے درختوں کی کٹائی کے ثبوت برآمد ہوئے ہیں، بظاہر یہ لگتا ہے کہ ساری کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر عمل میں آئی۔
وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر معاملے کی رپورٹ طلب کرلی، وفاقی سیکرٹری کو قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے اجلاس کی مکمل کارروائی کے منٹس دینے کی ہدایت بھی کر دی گئی، وفاقی وزیر نے ریڈیو پاکستان کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسیوں اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، درختوں کی اقسام، عمروں، مارکیٹ ویلیو کے تعین کے لئے ماہرین کی مدد نہیں لی گئی، آم، شیشم، شہتوت، ریٹھا اور شاہ بلوط سمیت 600 سے زائد درختوں کی کٹائی سنگین معاملہ ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv