تازہ تر ین

رشکئی اقتصادی زون پر چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں: وزیراعظم

رشکئی : (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا،پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چین کو دعوت دیتے ہیں، سی پیک کے تحت اقتصادی زون کی تکمیل ہمارا عزم ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو دورہ رشکئی کے موقع پر خصوصی اقتصادی زون میں تعمیرو ترقی پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خصوصی اقتصادی زون کا یہ میرا پہلا دورہ ہے اور رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر ترقیاتی کام جاری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور چینی کمپنیاں پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق معاونت کر رہی ہیں، پاکستان اور چین ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کی تکمیل مقررہ وقت پر کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے صوبوں میں اقتصادی زون کی تکمیل ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور چین نے ماضی میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا اور آگے بھی بہترین کام کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv