تازہ تر ین

ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر،206 روپے کا ہو گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح206روپے پر پہنچ گئی۔
ڈالر قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی نئِی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 84 پیسےمہنگاہوکر206 روپے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزڈالر 205.16 روپےکی سطح پربند ہواتھا۔
رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ دو دن میں ڈالر کی قیمت تقریبا 3 روپے بڑھی تھی۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر روپے کی قیمت 202 روپے35 پیسے تھی۔
ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے میں تاخیر اور بڑھتا تجارتی خسارہ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv