تازہ تر ین

قطر ائیر ویز کی لاہور سے دوحہ جانیوالی پروازکی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی: (ویب ڈیسک) قطر ائیر ویز کی لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔
لاہور سے دوحہ جانیوالی نجی ایئرلائینز کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ بوئنگ777 طیارہ ایران کی فضائی حدود کے قریب ہی تھا کہ اچانک انجن میں خرابی پیدا ہوگئی۔
کپتان نے کراچی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
طیارے میں 200 مسافر سوار تھے، لینڈنگ سے قبل فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv