تازہ تر ین

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔
جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ’ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں تنہائی اختیار کر کے احتیاطی تدابیر پر عمل کروں گا’۔
انہوں نےکہا کہ میری طبیعت بہتر ہے کیونکہ میں نے کورونا ویکسی نیشن کرائی ہوئی تھی تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تو لگوا لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن افراد نے کورونا ویکسی نیشن کروالی ہے وہ بوسٹر شاٹس لگوائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی جسٹن ٹروڈو میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv