تازہ تر ین

امریکی صدر اگلے مہینے سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اگلے مہینے سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، وائٹ ہاؤس کی جانب سے دورے کے حوالے سے حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکے۔
امریکی صدر اسرائیل میں اپنے ہم منصب آئیزیک ہرزوگ، وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور فلسطینی صدر محمود عباس سے بیت اللحم میں ملاقات کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv