تازہ تر ین

عمران خان نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)عمران خان نے سپریم کورٹ میں منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے 11 مئی کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز کو خارج کیا۔الیکشن کمیشن کا منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز خارج کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے تمام ثبوت موجود تھے پھر بھی عدم شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز خارج ہوئے۔ الیکشن کمیشن کو جمہوریت کی بقا کیلئے ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کے خلاف فیصلہ دینا چاہیے تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن اور راجہ ریاض کو فریق بنایا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv