تازہ تر ین

پھلوں کی نمائش کا نیا ریکارڈ، 70000 پونڈ وزنی کیلوں کا ڈسپلے

شکاگو: (ویب ڈیسک) پھلوں کی نمائش میں غیرمعمولی ڈسپلے کا ایک نیا اعزاز امریکا میں قائم ہوا ہے جہاں 70 ہزارپونڈ وزنی کیلوں کو ایک جگہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
پھلوں کی پیداوار اور فروخت کے لیے مشہور ادارے ڈیل مونٹے اور مشہور سپر اسٹور کمپنی جویل اوسکو نے ویسٹ مونٹ کے شہر میں اپنی ایک شاخ کے باہر 70 ہزار پونڈ وزنی کیلے رکھے ہیں جسے ایک ہی قسم کے پھلوں کا سب سے بڑا مجموعی ڈسپلے قرار دیاگیا ہے۔ اگر کلوگرام کی بات کی جائے تو اس کا وزن 31700 کلوگرام بنتا ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے عملے اور انتظامیہ کو سند اور مبارک باد دی ہے۔ اس سے قبل برازیل کی ایک کمپنی 2016 میں 41 ہزار پونڈ وزنی مختلف پھلے ایک جگہ جمع کئے تھے اور ان سے رنگ برنگی اسٹال بنایا تھا۔
تاہم اس بار جویل اوسکو کے باہر رکھے اس ڈسپلے کو لوگ دور دور سے دیکھنے آئے اور اخباری نمائیندوں نے بھی اس پر خبریں نشر کی ہیں۔ اعزاز کی تصدیق کے بعد تمام کیلے مختلف خیراتی اداروں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv