تازہ تر ین

جنوبی کوریا : دفتر میں آتشزدگی سے7 افراد ہلاک، 41 زخمی

سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں ایک عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
جنوبی کوریا کے شہر ڈائے گو کی ایک لا فرم کے دفاتر میں آگ لگانے کا مشتبہ واقعہ پیش آیا۔
آگ پھیلنے سے قبل مقامی افراد نے ایک دھماکے کی آواز بھی سنی تھی۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات آتش زنی کے طور پر کی جارہی ہے اور سیکیورٹی کیمرا فوٹیج سے ایک 50 سالہ مشتبہ شخص کو شناخت کیا گیا۔
اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا مگر پولیس کے مطابق وہ جائے حادثہ پر ہلاک ہوگیا تھا۔
حکام کی جانب سے فی الحال آگ لگانے کی ممکنہ وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
مقامی پولیس کے عہدیدار جیونگ ہیون ووک نے بتایا کہ فوٹیج سے ثابت ہوتا ہےکہ مشتبہ شخص جب گھر سے نکلا تو اس کے دونوں ہاتھوں میں کنٹینر تھے، جن کو ممکنہ طور پر آگ لگانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونےو الے تمام افراد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔
آگ لگنے سے 41 افراد زخمی ہوئے جبکہ فائر فائٹرز نے 20 منٹ میں آگ پر قابو پالیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv