تازہ تر ین

چین میں طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں فضائیہ کا جدید طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی چین کے ایک رہائشی علاقے میں چینی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
چینی فضائیہ کا یہ جنگی طیارہ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کا جے 7 طیارہ صوبہ ہوبی میں تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، طیارے رہائشی علاقے میں گرا جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔
طیارے میں موجود پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے طیارے سے بروقت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تاہم اسے معمولی چوٹیں آئیں۔ طیارے کے دونوں پائلٹوں اور زخمی شہریوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv