تازہ تر ین

کوکا کولا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ اصلی ٹرافی ٹور پاکستان میں حقیقی جادو لے آیا

لاہو: (ویب ڈیسک) کوکا کولا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے سفر کے طور پر فیفا ورلڈ کپ کی اصلی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔شائقین،کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات،حکومتی نمائندوں پاکستان کے نوجوانوں کے پاور ہاؤسز نے لاہور میں منعقدہ ایونٹ میں فٹ بال کے سب سے زیادہ بڑے سرپرائز کا تجربہ کیا۔
کوکا کولا پاکستا ن،افغانستان کے نائب صدرفہد اشرف کا اس مووقع پر کہنا تھا کہ ”کوکا کولا کیلئے فیفا ورلڈ کپ کا اصل جادو وہ تعلق ہے،جو کھیل کے جذبہ کو اپنی حدود سے باہر ایسی جگہ بانٹتا ہے،جہاں اتحاد،تنوع اور شمولیت پروان چڑھتی ہے،ہم ان اقدار اور دنیا کے سب سے پسندیدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے جوش و جذبہ کو پاکستان لانے پر بہت خوش ہیں،جو فٹبال کے عظیم شائقین کا ملک ہے۔“
ایک دن پر محیط اس ایونٹ کا آغاز ہوائی اڈہ پر فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی آمد سے ہوا،جہاں فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کرسچین کریمبیو،پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان اور کوکا کولا پاکستان،افغانستان کے نائب صدر فہد اشرف نے ٹرافی کا استقبال کیا۔
اس کے بعد حاجرہ خان کی میزبانی میں ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی،تنوع اور کوکاکولا کی اقدار کی بنیاد پر شمولیت کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ایونٹ میں پاکستان میں فٹبال کھیلنے والی مختلف کمیو نٹیز بشمول ہزار وویمن فٹبال کی کپتان فزا بتول،ہیڈ کوچ ہزارہ فٹبال اکیڈمی علی چنگیزی،ملیر سے محمد وحید،اورنگی ٹاؤن سے مقدس اقبال اور کراچی سٹی فٹبال کلب سے سوہا ہیرانی شریک ہوئے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈکرنل محمد آصف زمان(ر) نے کہا کہ ”کوکا کولا کی جانب سے پاکستان کیلئے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور پاکستان کی کھیلوں کی صلاحیت کے مستقبل میں عظیم علامتی طاقت اور یقین کا حامل ہے،پاکستان کی22کروڑ عوام میں فٹبال کیلئے بڑھتا ہوا جذبہ موجود ہے اور اس طرح کے ایونٹ شائقین،نوجوانوں اور اسپورٹس اسٹارز کو مزید متاثر کرتے رہیں گے۔“
پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور میں کوک اسٹوڈیو کے شائی گل،حسن رحیم،عبداللہ صدیقی اور طلال قریشی کی موسیقی اور کھیلوں کو یکجا کرنے والی پرفارمنس بھی شامل تھی۔
اس موقع پر پاکستا ن کے مشہور ٹرک آرٹ ورثہ سے متاثر لمیٹڈ کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کردہ فٹبالز دورے پر آئے ہوئے وفد کو پیش کئے گئے۔
کوکا کولا فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور،کوکا کولا اور فیفا کے اس عزم کا حصہ ہے،جس کے تحت اس ٹرافی سے سال2030تک فیفا ایسوسی ایشن کے211رکن ممالک کا دورہ کرنا ہے،اس سال ٹرافی نومبر2022میں ہونے والے مقابلے سے قبل 51ممالک کا دورہ کررہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv