تازہ تر ین

صحت کو ترجیح دیتے ہوئے، ایگزونوبل نے ڈیولکس ایزی کیئر،میں اینٹی وائرل خصوصیات کو متعارف کروا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) صحت اور حفاظت صارفین کی اولین ترجیح بنتی جاری ہے اور اسی ترجیح کو سمجھتے ہوئے ایگزونوبل نے صارفین کی حفاظت کے لئے ڈیولکس ایزی کیئرمیں اینٹی وائر ل خصوصیات متعارف کروادی ہیں
ڈیولکس ایزی کیئر جو داغوں اور جاثیموں کے خلاف کافی موثر ہے، اب نئی سلورآئیون ٹیکنالوجی کے ساتھ اینٹی وائرل تحفظ کی ایک اضافی پرت فراہم کرتا ہے۔
نیا ڈیولکس ایزی کیئر اب پاکستان بھر کے منتخب دکانوں پر دستیاب ہوگا۔
اس موقع پر ایگزونوبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مبشر عمر کا کہنا تھا کہ ایگزونوبل مسلسل نئی ٹیکنالوجیز کی تلاش میں رہتا ہے تاکہ صارفین کی حفاظت کو پینٹ کے ذریعے بہتر بنایا جاسکے۔ عالمی وبا کے بعد صحت اور تندرسی کی اہمیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور مجھے فخر ہے کہ ہمارا نیا پروڈکٹ ڈیولکس ایزی کیئر اینٹی وائرل خصوصیات کے ساتھ صارفین کے تحفظ کو مزید بہتر بنائے گا۔
ڈیولکس ایزی کیئر نظر نہ آنے والے خطرات سے اہل خانہ کی صحت کی حفاظت کرتا ہے اور رہائشی ماحول کو محفوظ بناتا ہے۔ اس کی موجودہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے ساتھ اب اینٹی وائرل کے اضافی تحفظ کے لئے نئی سلور آئن ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے۔
ڈیولکس ایزی کیئر ایسے اہل خانہ کو ذہنی سکون فراہم کرتا ہے جو اپنے گھروں میں کھیل کوترجیح اور فکر ات سے آزاد رہنا چاہتے ہیں۔ ڈیولکس ایزی کیئر میں موجودہ کڈ پروف پلس ٹیکنالوجی(Kidproof + Technology) اس بات کویقینی بناتی ہے کہ دیواریں زیادہ دیر تک داغ دھبوں سے پاک اور صاف رہیں۔ پینٹ کی حفاظتی پرت عام گھریلو داغ دھبوں (جیسے مشروبات، ٹماٹرکی چٹنی، آئس کریم وغیرہ)، اسٹیشنری (چاک فلوریسنٹ قلم)، دھول اور کیچڑ سے دیواریں خراب ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔
ڈیولکس ایزی کیئرمیں موجودہ کلر گارڈ ٹیکنالوجی دیواروں کو زیادہ دیر تک محفوظ اور خوش نما رہنے میں مدد دیتی ہے۔ ایگزونوبل کی گلوبل ایستھیٹک سینٹر کے ذریعہ رنگوں کی ایک وسیع رینج متعارفک کرائی گئی ہے جس میں 2000سے زائد رنگوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، تاکہ آپ کی دیواریں جاذب نظر رہیں۔
صارفین کے اعتماد اور بھروسہ کو مزید متاثر کن بنانے کیلئے ڈیولکس نے Dulux Assurance پروگرام متعارف کروایا ہے، جو پاکستان کی پینٹ انڈسٹری میں اعلی معیار کی اپنی نوعیت کا پہلا وعدہ ہے۔ ڈیولکس اپنے صارفین سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ انہیں ملے گی اعلی معیار کی فنش، کلر اور کوریج ورنہ پینٹ تبدیل کردیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv