تازہ تر ین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 31 جولائی کو ہو گی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار کاغذات نامزدگی 13 تا 16 جون تک جمع کروائے سکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جون سے 22 جون تک ہو گی۔
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی نشانات 2 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 31 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں، تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگا دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv