تازہ تر ین

نمرہ کاظمی کیس،سندھ ہائیکورٹ نے شادی قانونی قرار دے دی

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی شادی کو قانونی قرار دے دیا۔
کیس کی سماعت شروع ہو ئی تو نمرہ کاظمی کوشوہر کے ہمراہ پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کی، عدالت نے نمرہ کو دو ماہ کے لیے دارالامان بھیجنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا بھی حکم دیا ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نمرہ کی عمر 17 سے 18 سال ہے، دو ماہ میں نمرہ کی عمر مکمل ہوجائیگی پھر وہ شوہر کے ساتھ جا سکے گی۔ نمرہ کی والدہ نے کہا کہ مجھے پتا ہے میری بیٹی کتنے سال کی ہے۔ عدالت نے لڑکی والدہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نمرہ نے اپنی مرضی سے شادی کی، اغوا نہیں کیا گیا، بچے سب کو پیارے ہوتے ہیں لیکن 18 سال کی لڑکی شادی کر سکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv