تازہ تر ین

پی آئی اے 31 مئی سے پاکستان کے 8 شہروں سے حج آپریشن کا آغاز کرے گی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی آئی اے 31 مئی سے پاکستان کے 8 شہروں سے حج آپریشن کا آغاز کرے گی، حج پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی۔
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو حج آپریشن، مذہبی زیارات اور اندرون و بیرون ملک سیاحت کے فروغ سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ نے بریفنگ دی، فضائی بیڑے میں اضافے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
حج آپریشن 297 پروازوں کے ذریعے 31 مئی تا 13 اگست تک جاری رہے گا، پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سے چلیں گی، 4 ایئر بس 320 طیارے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں سے ایک طیارہ گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچ گیا جبکہ دوسرا اس ماہ کے آخر تک پہنچے گا۔
پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے دمشق اور نجف الاشرف کے فضائی آپریشن کو بھی وسعت دے رہا ہے جبکہ سیاحت کے فروغ کیلئے باکو کی پروازوں کو دگنا اور اسکردو، گلگت اور چترال کیلئے بھی ہفتہ وار پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کارگو پر خصوصی توجہ اور اس کے فروغ کے لئے سفارشات لانے کی ہدایت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv