تازہ تر ین

شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست، چیف جسٹس ہائیکورٹ آج ہی سماعت کا فیصلہ کرینگے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی انسٹیٹیوشن برانچ کاعملہ چھٹی کے بعددوبارہ ہائیکورٹ پہنچا تھا۔
شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست ان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے بطور پٹشنر درخواست دائر کی گئی جس میں انہیں عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ معلوم ہوا کہ آج دن میں پٹیشنر کی والدہ کو زبردستی اٹھایا گیا، نزدیکی پولیس اسٹیشن کوہسار پہنچے تو کسی ایف آئی آر کی معلومات نہیں دی گئیں۔
درخواست کے متن کے مطابق میری والدہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی ناقد ہیں، دن کے اجالے میں والدہ کو اٹھایا گیا اور فیملی ممبرز کو اس متعلق کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں، پٹیشنر کی والدہ کو وفاقی دارالحکومت سے اٹھایا گیا اور قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔
شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی ہے جس پر وہ آج ہی سماعت کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو کوہسار تھانے کی حدود سے گرفتار کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv