لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی کی جانب سے سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔پی سی بی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بہتر تیاری کا موقع مل سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چند دنوں میں حتمی فیصلے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بارڈ کو آگاہ کرے گا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیوی حکام کی جانب سے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کی باقاعدہ پیشکش موصول ہوئی تھی، کیوی بورڈ کی جانب سے سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے علاوہ بنگلا دیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہ فریقی سیریز رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں کھیلنے کے امکانات ہیں۔