برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد پر جا پہنچی ہے جو کہ 40 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی میں اضافہ توانائی بل بڑھنےکے باعث ہوا ہے،گزشتہ ماہ اوسط گھرانے کے بجلی،گیس کے بلوں میں سالانہ 700 پاؤنڈ کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس، یوکرین جنگ کے سبب کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، کھانے پینےکے علاوہ ٹرانسپورٹ اور مشینری کے اخراجات بھی بڑھے ہیں۔
قومی ادارہ شماریات برطانیہ کے مطابق اپریل سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح واپس 20 فیصد پر آنے سے ریسٹورنٹس میں بھی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔