تازہ تر ین

ریفری کو تھپڑ مارنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی عائد

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی پہلوان نے مقابل کے حق میں فیصلہ دینے پر ریفری کو بھرے مجمعے میں تھپڑ جڑ دیا، جس پر ریسلنگ فیڈریشن نے پہلوان پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریفری کو تھپڑ مارنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کیلئے 125 کلو کیٹگری کے ٹرائلز جاری تھے اور اس دوران ریفری نے پہلوان ستیندر ملک کے مخالف کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پہلوان ستیندر سنگھ اپنے مخالف کے حق میں فیصلہ آنے پر ریفری کی جانب بڑھتے ہیں اور ریفری کو مغلضات بکنے کے بعد اسے تھپڑ دے مارتے ہیں۔
بحث کے دوران پہلوان ستیندر سنگھ نے ریفری کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔
ریفری کو بھرے مجمے میں تھپڑ مارنے پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے پہلوان ستیندر سنگھ پر تاحیات پابندی عائد کرکے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی ہے۔
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے عہدیدار ونود تومر نے تصدیق کی کہ ایئر کنڈیشن کام نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، جس کا اثر پہلوانوں پر بھی ہورہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلوان وشال کالی رامن نے بھی اپنی ہار کا غصّہ ریسلنگ ہال کی دیواروں پر نکالا اور دیواروں میں سوراخ کردئیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv