تازہ تر ین

ہوشیار: ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
مئی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2152 ڈالرز اضافہ کیا گیا ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 6.8772 ڈالرز فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔
نوٹی فکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21.8317 ڈالرز فی یونٹ مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23.7873 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 15.6165 ڈالرز فی یونٹ تھی اورسوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 16.9101 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv