تازہ تر ین

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے مصروف ترین علاقے صدر میں دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دھماکہ مرشد بازار کے قریب کچرے میں ہوا۔ دھماکہ خیز مواد کچرے کے ڈبے میں ہوا جو کہ اتنا شدید تھا کہ اس سے چھ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ ترجمان جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کے جسم پر بال بیرنگ کے زخم آئے ہیں۔ ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی میں سوار افراد بھی شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv