تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی حلقہ بندیاں، بلاول نے سلامتی کونسل کے صدرکو خط لکھ دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر قانونی حلقہ بندیوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔
وزیر خارجہ نے خط میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں غیرقانونی حد بندیوں کے ذریعے مسلمانوں کی نمائندگی کا تناسب کم کرنے کے مذموم منصوبے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیا کہ وہ بھارت کو یاد دلائے کہ جموں وکشمیر عالمی طورپر متنازعہ علاقہ ہے اور وہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے غیرقانونی کام سے گریز کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق صاف شفاف استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کے تعین کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے خط میں مقبوضہ علاقے میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلا ف ورزیوں کواجاگر کیا اور بھارت کی ان کوششوں کی جانب خصوصی توجہ دلائی جس کا مقصد کشمیری آبادی کو مزید بے اختیار کرنا اور آبادی کے تناسب کو تبدیل اورتقسیم کرنا ہے۔
خط کے متن کے مطابق بھارت کے غیر قانونی اقدامات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی شناخت، بنیادی حقوق اور ثقافت پر کھلا حملہ ہیں، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں کی کٹھ پتلی حکومت بٹھانا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیاں لارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv