تازہ تر ین

ٹوئٹر کے مالکانہ حقوق حاصل ہوتے ہی ٹرمپ پر عائد پابندی ختم کردوں گا، مسک کا اعلان

نیویارک: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو حال ہی میں خریدنے والے دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے اعلان کیا ہےکہ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد کی گئی ٹوئٹر کی پابندی ہٹادیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ مستقل پابندیاں بہت کم لگنی چاہئیں اور یہ ایسے اکاؤنٹس کے لیے ہونی چاہئیں جو نامعلوم، جھوٹی معلومات اور دھوکہ دہی کے لیے استعمال ہوتے ہوں۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی لگانا درست نہیں ، میرا خیال ہے یہ ایک غلطی تھی کیونکہ اس سے ملک (امریکا) کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا اور ٹرمپ کی آواز بند ہوگئی۔
گاڑیاں بنانے والی فرم ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹوئٹرخریدنےکامعاہدہ مکمل ہواتو میں ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد مستقل پابندی کو ختم کروں گا۔
تاہم ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ابھی تک میں ٹوئٹر کا مالک نہیں بنا ہوں، اس لیے ٹرمپ پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ لازمی نہیں اس پر عملدرآمد ہو کیونکہ اگر میں ٹوئٹر کا مالک نہیں ہوا تو کیا ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال سابق امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل (امریکی پارلیمنٹ) عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی حوصلہ افزائی کرنے پرٹوئٹر نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل بلاک کردیا تھا۔
گذشتہ ماہ ایلون مسک نے ٹوئٹرکو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، رپورٹس کے مطابق معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں، یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے تاہم ابھی اس معاہدے پر عمل ہونا باقی ہے جس کے بعد ہی ٹوئٹر کا کنٹرول ایلون مسک کے پاس جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv