تازہ تر ین

5 سال میں 1405 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائیں، چیئرمین نیب

لاہور: (ویب ڈیسک ) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 5 سال میں نیب نے ایک ہزار 405 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی۔
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ڈی جی نیب لاہور سے ملاقات ہوئی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کیسز کی تحقیقات کسی بھی دباؤ یا اثر سے مبرا ہو کر کرتا ہے اور تحقیقات کو میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کی وابستگی پاکستان اور پاکستانی عوام سے ہے جبکہ نیب کا کام بدعنوانی کے خلاف ہر حالت میں متحرک رہنا ہے اور نیب اپنے لائحہ عمل پر عملی طور پر عمل پیرا ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ 5 سال میں نیب نے ایک ہزار 405 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی اور نیب لاہور کے اقدامات نے ادارے کی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ترین قومی ادارہ ہے اور تمام اقدامات ہمیشہ آئین و قانون کے اندر رہ کر سرانجام دیئے جاتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv