تازہ تر ین

ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا راستہ الیکشن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا راستہ الیکشن ہے۔
سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ نا اہل پارٹیوں کی سیاسی مثلث کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے ملک پر مسلط ہیں، تینوں بڑی نام نہاد سیاسی جماعتیں ایک ہی چھتری کے نیچے پروان چڑھیں، گورنر اسٹیٹ بینک کی تبدیلی ناکافی ہے، آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے ختم کرنے ہونگے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ حکمراں اشرافیہ کو مسترد کر کے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرے، عوام پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بار بار دیکھ چکے، پی ٹی آئی نے بھی مسائل میں مزید اضافہ کیا، آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کو دوبارہ موقع دینا بے وقوفی ہو گی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کے بعد جلد از جلد الیکشن کے انعقاد کا بندوبست کرے، ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکالنے کا راستہ الیکشن ہی ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں مزید سودی نظام برداشت نہیں کرینگے، جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv