تازہ تر ین

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قمرالزمان کائرہ، اور حسن مرتضیٰ وفد میں شامل

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد سے ملاقات، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قمرالزمان کائرہ، اور حسن مرتضیٰ وفد میں شامل، ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر شرکاء نے وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہباز شریف کو وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا، ملاقات میں مل جل کر چلنے پر اتفاق رائے کا اعادہ، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے بھرپور تعاون کرنے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر بات کرتے ہوئے محمد حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں، رواداری اور احساس حقیقی سیاسی روایات ہیں، عہدے عارضی ہوتے ہیں۔انسانیت سے محبت ترجیح ہونی چاہیے، آئینی اور جمہوری اقدار کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا، پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو چکا ہے جہاں سے چار سال پہلے منقطع ہوا تھا، وقت کم ہے، دن رات کام کرنا ہوگا، دوستوں کے مشوروں کا خیر مقدم کریں گے، ہم سب ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یکجا ہو کر کام کر رہے ہیں۔ سردار اویس لغاری ،خواجہ سلمان رفیق۔ خواجہ عمران نذیر ۔عطا اللہ تارڑ اور عمران گورایہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv