تازہ تر ین

اہل مقبوضہ کشمیر اس عید پر بھی جدوجہد آزادی کی قیمت ادا کررہے ہیں، وزیر خارجہ

وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں مقبوضہ کشمیر کے ہم وطن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو زندان میں آزادی کی جدوجہد کی قیمت ادا کررہے ہیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اہل مقبوضہ کشمیر اس عید پر بھی بھارتی جبرواستبداد کا سامنا کرتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے زندان میں آزادی کی جدوجہد کی قیمت ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینوں نے بھی رمضان اسرائیلی جارحیت کی کارستانیوں میں گزرا اور اب ان کی ایک اور عید جبر کے سائے تلے گزررہی ہے، عید کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کو مسرتوں کے یکساں احساسات سے ہم کنار کرتا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے مشرق بعید اور یورپ، افریقہ تک کے مسلمان عیدالفطر کے موقع پر اخوت کے اس جذبے سے سرشار نظر آتے ہیں کیونکہ عیدالفطر یکساں خوشیاں ثابت کرتی ہیں کہ ہمالیہ کے بلند و بالا پہاڑوں سے آسٹریلیا کی وسیع و عریض چراگاہوں تک رہنے والے ہم سب مسلمان ایک ہیں۔
وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسلمانوں کی عوام دشمن حکومت سے نجات کے بعد یہ پہلی عید ہے، امید کرتا ہوں کہ عوام ایسی سینکڑوں عیدیں دیکھیں کہ جن پر کسی ظالم حکمران کا سایہ نہ ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv