تازہ تر ین

روس کی ماریو پول سٹیل پلانٹ پر بمباری کے بعد متاثرین کے انخلا کا عمل جاری

کیف: (ویب ڈیسک) روس کی ماریو پول سٹیل پلانٹ پر شدید بمباری کے بعد متاثرین کے انخلا کا عمل جاری ہے، دوسری جانب جنوبی کوریا کے کچھ سفارت کار بھی کیف پہنچ گئے ہیں جس کے بعد جلد کورین سفارت خانہ دوبارہ کھولے جانے کے امکانات ہیں۔
گزشتہ روز روس نے ماریو پول سٹیل پلانٹ پر شدید بمباری کی تھی جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے، متاثرین کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کی ٹیمیں ماریو پول میں موجود ہیں۔
امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے جنگ کے متاثرین اور پناہ گزینوں سے ملنے کے لیے رومانیہ اور سلوواکیہ کے دورے کا اعلان کردیا ہے، ڈھائی لاکھ سے زائد یوکرینی جنگ کے باعث نقل مکانی کر چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv